اُس دیس کی قسمت کیا ہوگی؟ اس قوم کی حالت کیا ہوگی؟
جہاں کلیاں مسلی جاتی ہوں۔۔۔مظلوم کی چیخیں آتی ہوں!!
انصاف کی بولی لگتی ہو۔۔بولیں تو گولی لگتی ہو!!
جہاں خوف دلوں میں بستا ہو۔۔اور خون بشر کا سستا ہو!!
ہر گام پہ مقتل سجتے ہوں۔۔۔ماتم پہ باجے بجتے ہوں!!
چہروں پہ دکھ کا پہرہ ہو۔۔۔ آنکھوں میں دریا ٹھہرا ہو!!
جہاں کانٹے بوئے جاتے ہوں۔۔۔ اور گلشن روئے جاتے ہوں!!
کب امن کا جھرناپھوٹے گا ؟۔۔۔کب قفل دکھوں کا ٹوٹے گا ؟
یارب دھرتی پہ کرم کرنا ! تیرا ہی کرم ہوگا ،،، ورنہ
اُس دیس کی قسمت کیا ہو گی ؟ اس قوم کی حالت کیا ہوگی ۔۔۔؟