پاکستان کے بیشتر علاقے بشمول سمبڑیال، سیالکوٹ شدید دھند کی لپیٹ میں

PAKasiaTV 2021-12-24

Views 0

سیالکوٹ (میڈیا رپورٹر یاسر سیالکوٹی )لاہںور سیالکوٹ موٹروے دھند کے باعث بند سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر دھند کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
نمائندہ پاک ایشیاء ویب ٹی وی چینل کے مطابق بتایا جاتا ہے سمبڑیال شھراور گردونواح میں شدید دھند کا راج حد نگاہ 50میٹر سے کم رہ گئی ۔شدید دھند کے باعث سیالکوٹ تا لاہور موٹروے کوبھی شیدید دھند کے باعث عارضی طور پر بند کردیا جاتا ہے۔ اس گہری دھند سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ڈرائیور حضرات بھی اس کیوجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں۔تمام ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور اپنی گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں تا کہ حادثات سے بچا جا سکے۔اس دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے دھند کی شدت میں کمی کے بعد موٹروے کھول دی جائیگی۔۔ ترجمان موٹروے پوليس ۔ یاسر سیالکوٹی میڈیا رپورٹر پاک ایشیاء ٹی وی سیالکوٹ

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS