موضع مویل میں 2 سالہ بچے کے قتل کا واقعہ، چچی قاتل نکلی

PAKasiaTV 2022-02-26

Views 1

لُڈن (میڈیا رپورٹر) پولیس تھانہ لڈن کی حدود موضع مویل میں 2 سالہ بچے حسیب ولد شان کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔

تھانہ لڈن کی حدود موضع موہل میں 2 سالہ بچے حسیب کے قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو تین گھنٹے میں گرفتارکر لیا ہے۔

2سالہ حسیب کو خاندانی رنجش پر چچی نے اپنے ماموں کی مدد سے گلا دبا کر قتل کیا۔ پولیس نے ملزمہ سلمیٰ بی بی اور اس کے ماموں عابد کو تین گھنٹے تفتیش کےبعد گرفتار کر لیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بچے کے قتل کا واقعہ خاندانی رنجش کی بناء پر ہواہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS