مُضرِ صحت نمکو کھانے سے 3 بچوں کی حالت غیر ، ہسپتال منتقل

PAKasiaTV 2022-04-30

Views 1

کامونکی (احسان الحق، تحصیل رپورٹر) مضر صحت نمکو کھانے سے 3 بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔ تینوں بچوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاندان کا موقف ہے کہ نمکو بنانے والی فیکٹری کو سِیل کیاجائے تاکہ کوئی جانی نقصان نا ہو سکے۔پاک ایشیا ویب ٹی وی کے تحصیل رپورٹر احسان الحق نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈسٹری بیوٹر اورنمکو فیکٹری کے مالک کو تقریباً ایک مہینہ پہلے تنبیہہ کیا تھاکہ نمکو کی معیاد ختم ہو چکی ہے لیکن ڈسٹری بیوٹر اور نمکو فیکٹری کے مالک دونوں نے متاثرہ خاندان کی باتوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے کسی قسم کا نوٹس نہیں لیا اور نمکو کی فروخت جاری رکھی جس کےباعث آج ہمارے تین بچوں کی حالت ایکسپائری نمکو کھانے کی وجہ سے غیر ہوگئی تھی۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS