شکرانہ چوتھا پروگرام شکریہ محترم افتخار حسین عارف

Abdul Ahad Haqqani 2024-07-30

Views 0

سیرت النبی پر میری کتاب" محسن عالمین صلی اللہ علیہ وسلم" اکتوبر 2021ء میں چھپی تھی. جس کے پہلے حصے میں رسائل و اخبارات بالخصوص روز نامہ جنگ پاکستان میرے سیرت نبوی علٰی صاحبھا الصلوۃ والتحیۃ پر شائع شدہ خاص مضامین، دوسرے حصے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عدل کے بارے میں تعلیمات کا نظمیہ انداز اور تیسرے حصے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غیر مسلموں سے تین معاہدات اور خطبہ حجۃ الوداع مع ترجمہ درج ہیں۔
آس کتاب خاص طور پر عدل نامہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں میری طرف سے ملک کی ممتاز دینی،علمی و ادبی شخصیات سے ان کی گراں قدر آراء کی گزارش کی گئی تھی جسے انہوں نے بخوشی قبول فرمایا اور اپنی اپنی رائے سےنوازا۔ اب شکرانہ کے عنوان کے ذیل میں ان کافرداً فرداً شکریہ ادا کرنا مطلوب ہے۔ اسی ضمن میں یہ شکرانہ کا چوتھا پروگرام ہے، جس میں ممتاز شاعر اور ادبی شخصیت محترم افتخار حسین عارف کا شکریہ ادا کیا جارہا ہے۔
دعا ہے اللہ تعالٰی ہم سب سے راضی رہے۔ آمین یا اٰلہ العالمین۔
والسلام علیکم

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS